What's Hot

    چڑیا کے بچے بڑے پیارے
    چوچیں کھولے بیٹھے سارے

    ماں کو دیکھیں شور مچائیں
    ماں جو جائے چپ ہو جائیں

    اڑے جو چڑیا ، دانا لائے
    آپ نہ کھائے انہیں کھلائے

    اک دن چڑیا سنڈی لائی
    اسےجو کھایا لزت پائی

    جب بھی سوچیں دل للچاے
    منہ میں پانی بھر بھر آئے

    روز ہی بولیں دعوت کردو
    سنڈیاں لادو گھونسلا بھردو

    کھا کھا سنڈیاں گانے گائیں
    رات پڑے تو وہ سو جائیں

    Share.

    Leave A Reply